سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مثبت قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج کی پریس کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف قوم کا اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت کا اظہار بھی درست سمت میں قدم ہے۔
آج DGISPR کی پریس کانفرنس اس لحاظ سے مثبت ہے کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف فوج کے Resolve کا اعادہ ہوتا ہے دہشت گردی کے خلاف قوم کا اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت کا اظہار بھی درست سمت میں قدم ہے، لیکن یہ بھی دیکھیں کہ عزم استحکام آپریشن کا اعلان کس قدر عجلت اور بغیر تیاری کے شہباز شریف…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2024
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے عزم استحکام آپریشن کا اعلان نہایت عجلت میں کیا، اس کے بعد خواجہ آصف اور عطا تارڑ کے بیانات نے بیانیے کی جو تباہی کی اس سے ہونے والے نقصان کا ادراک ہونا ضروری ہے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ کسی بھی آپریشن میں عوام کی حمایت سب سے اہم عنصر ہے، اس لیے کامیاب کارروائی کے لیے سیاسی استحکام چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی حمایت عوام کی حمایت کا استعارہ ہے۔ امید ہے کہ عزم استحکام برداشت اور ذمہ داری کے اصول پر آگے بڑھے گا۔