قلعہ شگر، قدرتی ماحول میں واقع ایک منفرد تاریخی، ثقافتی ورثہ

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قلعہ شگر (بلتی زبان:فونگ کھر) معنی چٹان والا قلعہ وادی شگر میں واقع ایک قدیم قلعہ ہے، اسے 17ویں صدی میں اماچہ خانان (مقامی راجا خاندان ) نے تعمیر کیا تھا۔

اس قلعے کو آغا خان کلچرل سروس پاکستان نے  بحال کیا۔ بحالی کے بعد، قلعہ کو ایک میوزیم اور  ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا۔ بحالی کا عمل 1999 سے 2004 تک ہوا۔ اب اس کا انتظام سرینا ہوٹلز کے زیر انتظام ہے۔

بلتستان کے قراقرم پہاڑی سلسلے کی انتہائی خوبصورت اور چار صدیوں پر محیط لوک داستانوں سے مزین، اب ’سرینا شگر فورٹ‘ قدرتی ماحول میں واقع ایک منفرد ہیریٹیج بوتیک ہوٹل ہے۔

400 سال پرانے قلعے اور شگر کے راجا کے 17ویں صدی کے محل کی سیر سیاحوں کے لیے ایک خوبصورت دلچسپ تجربہ ہوتا ثابت ہے۔ شگر فورٹ کی طرز تعمیر  پرانے دور میں بادشاہوں کے رہن سہن  کی عکاسی کرتی ہے۔

سیاحوں کو فورٹ کا وزٹ کرنے کے ساتھ آرام دہ  کمروں میں مقامی پتھروں سے بنے کمرے، اخروٹ کے فرش اور ہاتھ سے بنائے گئے فرنیچر اور نوادرات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

 شگر فورٹ آنے والے سیاح  پرسکون ماحول میں بیٹھ کر  بلتی دیسی کھانوں کا بھی لطف اٹھاتے ہیں۔

وادی شگر کی گلیاں اور  کلچر کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ، اس پر سکون ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر سال بڑی تعداد میں سیاح شگر فورٹ کا دورہ کرتے ہیں۔

شگر فورٹ کے بارے میں مزید جانیے شیرین کریم کی اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp