98 سالہ طبعیات دان کو 75 سال بعد ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے کیوں نوازا گیا؟

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں ایک یونیورسٹی نے 98 سالہ طبعیات دان کو 75 سال بعد بالا آخر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، روزمیری فاؤلر 1948ء میں یونیورسٹی آف برسٹل میں زیرتعلیم تھیں جب انہوں نے ’کے اون‘ پارٹیکل دریافت کیا۔ تاہم انہوں نے 1949ء میں ایک ساتھی طبعیات دان پیٹر فاؤلر سے شادی کرلی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے سے قبل ہی یونیورسٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

یہ بھی پرھیں: بنگلا دیشی فوٹو جرنلسٹ نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری کیوں واپس کی؟

روزمیری فاؤلر کی عمر اس وقت صرف 22 سال تھی جب انہوں نے کے اون پارٹیکل دریافت کیا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’مجھے معلوم تھا کہ یہ ایک نیا اور اہم پارٹیکل ہے، میں اس وقت بہت پرجوش تھی۔‘

یونیورسٹی آف برسٹل کے چانسلر سر پال نرس کا کہنا ہے کہ روزمیری فاؤلر نے طبعیات کے شعبہ میں اہم دریافتوں کی راہ ہموار کی اور ان کے کام کی بدولت دور جدید کے طبعیات دان بھی مستفید ہورہے ہیں۔

روزمیری کو کیمبرج میں ان کے کے گھر کے قریب ایک نجی گریجویشن تقریب میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میکس‘ نامی بلی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے کیوں نوازا گیا؟

اس موقع پر ان کی صاحبزادی میری فاؤلر نے کہا، ’میں اپنی والدہ کے لیے بے حد خوش ہوں، میں بھی طبعیات دان بننا چاہتی تھی کیونکہ میں نے بچپن میں اپنے والدین کو زیادہ تر طبعیات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ہی سنا تھا۔‘

انہوں نے کہا، ’میری والدہ زندگی بھر برسٹل یونیورسٹی اور اس کے شعبہ فزکس کے قریب رہیں کیونکہ میرے والد تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسی یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دینے لگے تھے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیل کی طرح اب پانی بھی جنگ میں اہم ہدف

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیج سکتے ہیں، امریکی قانون سازوں نے خدشہ ظاہر کردیا

چین کا سیاسی نظام عوامی فلاح پر مرکوز، جدیدیت کے فوائد عوام تک پہنچیں گے، مشاہد حسین سید

وائرڈ ہیڈفون: وائرلیس دور میں پرانی تکنیک کی واپسی

ویڈیو

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے