ویمن ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کے اہم میچ میں یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے آج کے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے 14.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی

قومی ٹیم کی جانب سے گل فیرزہ نے 62 اور منیبہ علی نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت سے ہار گئی تھی، تاہم دوسرے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp