ڈرون کے ذریعے نگرانی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 300 ڈرائیور پکڑے گئے

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہر کی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی نگرانی کا نیا اور اسمارٹ نظام متعارف کروا دیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ نگرانی اسلام آباد ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 300 سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو جرمانے کیے جا چکے ہیں، جبکہ 350 سے زائد شہریوں کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

آئی ٹی پی کے ترجمان کے مطابق یہ مہم ٹریفک قوانین کی سختی سے عمل درآمد کے لیے ایک جامع منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے، جس میں فضائی نگرانی کے ذریعے لین ڈسپلن، غیر قانونی اوور ٹیکنگ، اوور لوڈنگ اور ون ویلنگ جیسی خلاف ورزیوں پر فوری نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی زیرو ٹالرینس مہم، ایک ہفتے میں 112 مقدمات، ہزاروں جرمانے

انہوں نے بتایا کہ ڈرون کے ذریعے خلاف ورزیوں کی فوری شناخت کے بعد موقع پر ہی کارروائی کی جاتی ہے، جس میں جرمانے، گاڑیوں کی ضبطی اور بعض صورتوں میں گاڑیوں کو تھانوں میں منتقل کرنا شامل ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نظام نہ صرف قوانین پر عملدرآمد میں مددگار ہے بلکہ شہر کے ان علاقوں کی نشاندہی بھی کرتا ہے جہاں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے، جس پر آئی ٹی پی کی اسپیشل رسپانس ٹیمیں بروقت پہنچ کر ٹریفک کو مؤثر انداز میں کنٹرول کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہری سے بدتمیزی: ‘تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھ لیا کریں’

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں ڈرون آپریشنز کو اسلام آباد کے تمام سیکٹرز اور دیگر اہم شاہراہوں تک وسعت دی جائے گی۔ ان کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی خلاف ورزیوں کی فوری شناخت اور شفاف کارروائی کو یقینی بنانے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

یہ اقدام اسلام آباد میں ٹریفک نظام کی بہتری کی جانب ایک اہم پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف قانون شکنی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو بھی محفوظ تر بنایا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم