اداکارہ نور زرمینہ مس یونیورس پاکستان 2024 منتخب

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ نور زرمینہ ’مس یونیورس پاکستان 2024‘ منتخب ہوگئیں۔ مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی نور زرمینہ اب رواں برس نومبر میں میکسیکو میں ہونے والے 73ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

29 سالہ نور زرمینہ کے مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے کا اعلان مس یونیورس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کیا گیا۔ نور زرمینہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ انہوں نے بیالوجی اور بزنس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ مس یونیورس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نور زرمینہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ایک ’مثبت تبدیلی‘ لانے کی خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مس یونیورس میں پاکستانی خواتین کی شرکت: حکومت کا موقف کیا ہے؟

نور زرمینہ نے مزید کہا کہ وہ 2 پہلوؤں سے ملک میں مثبت تبدیلی میں کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا، ’میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں اضافہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ پاکستان کی عالمی سطح پر متعدد شعبوں میں نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔‘

انہوں نے کہا، ’دوسرا یہ کہ میں اپنے ملک کی خواتین کو بدلنا چاہتی ہوں، پاکستان کو مضبوط خواتین رہنماؤں کی ضرورت ہے جو دوسری خواتین کو متحرک کرسکیں اور انہیں خودمختار بنا کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکیں۔‘

جس کی جو کامیابی ہے اسے تسلیم کیا جانا چاہیے، عطا تارڑ

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نور زرمینہ کے مقابلہ حسن میں شرکت کرنے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے پاکستان کے سوفٹ امیج کے لیے کچھ کیا ہے تو پھر اس پر بات کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ اس خاتون کا بیک گراؤنڈ کیا ہے اور پیشہ ورانہ طور پر انہوں نے کیا کارنامے انجام دیے ہیں، ان کے کارناموں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مس یونیورس پاکستان ’حلال سیاحت‘ کو فروغ دینے کی مہم کا حصہ بن گئیں

عطا تارڑ نے کہا، ’اگر انہوں نے پاکستان کے سوفٹ امیج اور ترقی میں کردار ادا کیا ہے تو اس پر بات کی جاسکتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ جس کی جو کامیابی ہے اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔‘

سابقہ مس یونیورس پاکستان ایریکا روبن

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی ماڈل ایریکا روبن مس یونیورس پاکستان منتخب ہوئی تھیں۔ وہ مس یونیورس پاکستان بننے والی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے میں ایل سلواڈور میں منعقدہ مس یونیورس 2023ء کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، ان سے قبل پاکستان کی کسی خاتون نے کبھی مس یونیورس مقابلے میں حصہ نہیں لیا تھا۔

گزشتہ برس ایریکا روبن کے مس یونیورس پاکستان بننے خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تو اس پر شدید تنقید کی گئی جبکہ سیاست سے وابستہ افراد نے بھی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟