‘باربی اکمل’، عمر اکمل کی منفرد لباس میں تصویر وائرل

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل جو اکثر اپنے بیانات اور اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنی نئی لُک میں تصویر شیئر کر دی، اس تصویر میں عمر اکمل کو اپنے گھر کے گارڈن میں کھڑے ہوئے ہیں اور ان کو فلاور پرنٹس کا ’کو آرڈ‘ لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں عمر اکمل نے لکھا کہ اسٹائل صحیح یا غلط نہیں ہوتا، خوش رہنا اور جیسے ہم  ہیں ویسے نظر آنا اہم ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

فریحہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ اگر ایسا لباس بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے پہنا ہوتا تو ہم سب اس کی تعریف کرتے نظر آتے، انہوں نے صارفین سے کہا کہ اب عمر اکمل سے عناد رکھنا چھوڑ دیں۔

ایک صارف نے عمر اکمل کے پرانے بیان کو یاد کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ ان کے پاس تو اپنے بچوں کی فیس جمع کرانے کے بھی پیسے نہیں تھے۔

ایک ایکس صارف نے عمر اکمل کی تصویر پر مزاح کا انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ یقین کریں یہ کوئی ہالی ووڈ ہیرو نہیں ہیں۔

زیادہ تر صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ عمر اکمل بالکل باربی کی طرح لگ رہے ہیں۔

ایک صارف نے عمر اکمل کی تصویر دیکھ کر انہیں ’باربی اکمل‘ کا خطاب دیا۔

کسی نے لکھا کہ عمر اکمل باربی لگ رہے ہیں تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ انہوں نے غلطی سے اپنی بیوی کا لباس پہن لیا ہے۔ عمر اکمل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی اپنی نئی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بورنگ ملبوسات پہننے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے‘۔ اس کے بعد ازاں اپنا کمنٹ سیکشن بند کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp