اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر غزہ میں جنگ کے خلاف اور فلسطین کے حامی یہودیوں نے کیپیٹل ہل پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے موقع پر فلسطین کے حامی مظاہرین کیپیٹل ہل میں قائم کینن ہاؤس میں جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے (یہودیوں) نام پر یہ سب غزہ میں ظلم نہ کریں، مظاہرین نے امریکا سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : لاکھوں اسرائیلی عوام وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مستعفی ہونے کا مطالبہ
دوسری جانب پولیس نے کینن ہاؤس میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لی ہےا، اس دوران مظاہرین ’غزہ کو جینے دو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
امریکی صدرجو بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے جمعرات کو ملاقات کریں گے جب کہ سابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات بھی جمعہ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو سیاسی مقاصد کے لیے جنگ کو طول دے رہے ہیں، صدر جو بائیڈن
دوسری جانب اسرائیل کے شہر تل ابیب میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو امریکی کانگریس سے خطاب میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل کا اعلان کریں۔
یاد رہے کہ نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ہے، مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کے لیے امریکا کی جانب سے مزید رقم فراہم نہ کرنے اور فلسطین کی آزادی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں : یورپ نے نیتن یاہو کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے اقدام کی حمایت کردی
اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں ایک شخص نیتن یاہو کا ماسک پہن کر بھی شریک ہوا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم گزشتہ روز امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ کانگریس سے خطاب اور امریکی صدر جوبائیڈن، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔