بولڈ لباس پہننے پر اداکارہ مدیحہ امام کو تنقید کا سامنا

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بےشمار سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

مدیحہ امام ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ نیپال میں موجود ہیں جہاں وہ خوشگوار موسم سے لطف اٹھاتے ہوئے سیر وتفریح سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

اس دوران انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید رنگ کا مغربی لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کے مداحوں کو ان کا یہ لباس ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے تنقید کے نشتر چلا دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madiha Imam Basar (@madihaimam)

صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ملک جاتے ہی بولڈ لباس کیوں پہننا پسند کرتی ہیں تو کئی صارفین انہیں یہ یاد دلاتے نظر آئے کہ وہ مسلمان ہیں اور انہیں ایسا لباس پہننا زیب نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام نے مئی 2023 میں اپنی شادی کی خبر انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی جس میں انہوں نے یکم مئی 2023 کو ہونے والی اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زیرو پوائنٹ ناکے پر کارروائی، جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر گرفتار

حکومت کو تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، گورنر پنجاب

’کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کو جیل میں فائیو اسٹار سہولیات میسر ہیں‘، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید

شرمیلا فاروقی کو پارلیمنٹ لاجز کا ماحول جیل جیسا کیوں لگا؟

نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ بہ نکتہ جواب

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا