جے یو آئی رہنما فرخ خان کھوکھر کی تھانہ منتقلی اور رہائی

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں جمیعت علماء اسلام (ف) میں حال ہی میں شامل ہونے والے فرخ خان کھوکھر کو آج شام خودکار اسلحہ کے لائسنس نہ ہونے پر پولیس نے تحویل میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:زیرو پوائنٹ ناکے پر کارروائی، جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر گرفتار

پولیس کے مطابق انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ اگر اسلحہ کا لائسنس پیش نہ کیا گیا تو ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر کے باضابطہ گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

فرخ خان کھوکھر نے موقع پر موجود اپنی دوسری گاڑی میں سوار افراد کو فوری طور پر کھوکھر ہاؤس بھیج دیا تاکہ وہ متعلقہ اسلحہ لائسنس لا سکیں۔ خود وہ پولیس کے ہمراہ تھانہ آبپارہ چلے گئے جہاں تقریباً ایک گھنٹے بعد جدید اسلحہ کا لائسنس تھانے میں جمع کرا دیا گیا۔

پولیس نے لائسنس کی تصدیق کے بعد فرخ خان کھوکھر کو باعزت جانے کی اجازت دے دی، جس کے بعد وہ تھانے سے روانہ ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟