سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال جاری، سپلائی ہنوز متاثر

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال بدھ کو 10 ویں روز میں داخل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز، درآمدی گاڑیاں، سیمنٹ، لوہا اور سگریٹ مہنگے، سولر پینل سستے، مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش

اس معاملے پر حکومت اور سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث سیمنٹ کی سپلائی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

کنسٹرکشن مٹیریل کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی ہڑتال ختم نہ ہوئی تو کنسٹرکشن انڈسٹری کو بریک لگ جائے گی۔

ادھر مزدوروں کا کہنا ہے کہ جب سے ہڑتال شروع ہوئی ہے انہیں مزدوری نہیں مل رہی جس کی وجہ سے گھر چلانا مشکل ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیے: فی بوری سیمنٹ کی قیمت میں ہفتہ وار اضافہ

دریں اثنا آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق سیمنٹ مینوفیکچررز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 236 ایچ ودہولڈنگ ٹیکس ڈسٹری بیوٹرز/ڈیلرز اور ریٹیلرز کو دینے سے انکار کر دیا گیا۔ پریس ریلیز کے کہا گیا کہ مینوفیکچررز کے فیصلے کے بعد ڈسٹری بیوٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp