سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ 28 جولائی کو پاکستان آئیں گی

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریسیا اسکاٹ لینڈ پاکستانی حکومت کی دعوت پر 28 جولائی سے 2 اگست تک پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دولت مشترکہ کے اہداف کا حصول، وزیر اعظم شہباز شریف کا رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی پر زور

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پیٹریسیا اسکاٹ لینڈ پاکستان کی قیادت، کابینہ اراکین، یوتھ رہنماؤں اور سول سوسائٹی نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گی۔

سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی۔

مزید پڑھیے: سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 3 بلین ڈالر کے منصوبے منظور

ان کا یہ دورہ پاکستان میں سنہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے 2 سال مکمل ہونے کے موقعے پر کیا جا رہا ہے جس سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا تھا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp