خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملے، کتنی جانیں ضائع ہوئیں؟

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگرد حملوں میں76 پولیس اہلکاروں سمیت 563 افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے رواں سال میں اب تک خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں میں شہید یا زخمی ہونے والے افراد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگرد حملوں میں 563 افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں، اس دوران صوبے میں 76 پولیس اہلکار شہید، 113 زخمی ہوئے، 65 عام شہری شہید جبکہ 98 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں چھاؤنی حملہ: افغانستان ذمہ داروں کے خلاف فوری، مضبوط اور مؤثر کارروائی کرے، پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 23 پولیس اہلکار شہید اور 23 زخمی ہوئے، بنوں میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوئے، باجوڑ میں 11 اہلکار شہید اور 32 زخمی ہوئے، پشاور میں 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے 39 جوان شہید اور 87 زخمی ہوئے، ایف سی کے 29 اہلکار شہید اور 41 ایف سی جوان زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں کار پر حملہ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشتگردوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے، باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 سیاست دان شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp