لکی مروت میں کار پر حملہ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت شہید

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں کرم ٹول پلازہ کے قریب کار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اس میں موجود پولیس اہلکار سمیت 3 بچے ہلاک کردیے ہیں، جبکہ اسی کار میں سوار 2 خواتین معجزانہ طورپرمحفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت سابق ایم ٹی اولکی مروت پولیس سعد اللّٰہ خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے ہمراہ جاں بحق ہونیوالے بچے ان کے بھانجے تھے جن کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

پولیس کا موقف ہے کہ سعد اللّٰہ خان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، جان لیوا فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے محلقہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی