عمران خان اور اسٹبلشمنٹ کی لڑائی اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر ہوئی، رانا ثنا اللہ

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اسٹبلشمنٹ کے راج دلارے تھے لیکن جب اپوزیشن کو پھانسی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تو لڑائی ہوگئی کیوںکہ اسٹبلشمنٹ اس حد تک نہیں جانا چاہتی تھی۔

مزید پڑھیں: ایسے فیصلوں کے نتائج انتہائی افسوسناک اور ملک و قوم کیخلاف ہوتے ہیں، رانا ثنا اللہ

پیرس میں اوور سیز پاکستانیوں کے جلسے سے خطاب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسٹبلشمنٹ کی لڑائی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی سوچ جمہوری نہیں، آمرانہ اور فسادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو سب نے ان کو ساتھ لے کر چلنے کی پیش کش کی تھی، اس وقت شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے باقاعدہ پیشکش کی تھی کہ آئیں ساتھ مل کر چلتے ہیں، جس پر عمران خان نے ہاتھ بڑھانے کے بجائے کہا کہ وہ سب کو جیل میں ڈال دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی تھی، وہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکے، اور بچنے کے لیے اسمبلیوں سے استعفے دے کر بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی سے بات کرنے کا بیان درست قدم ہے، فواد چودھری

رانا ثنااللہ نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس ڈیجیٹل دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں، اور ان لوگوں کو روکنے کی کوشش کریں جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روبلاکس پر بچوں کی بالغ افراد سے چیٹ پر پابندی کا اعلان

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: اسٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ