‏توہین الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فوادچوہدری کا الیکشن کمیشن کی توہین کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کیخلاف جیل ٹرائل کے دوران فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فرم جرم عائد

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں:توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو فردجرم پڑھ کر سنائی تھی۔

عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ پرالزامات کے بعد الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے ان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی