ظہیر خان کی سب سے بُری عادت کیا ہے؟ شادی کے ایک ماہ بعد سوناکشی سنہا نے بتادیا

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف نو بیاہتا جوڑی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال بے شادی کے بعد اپنی محبت، شادی کے فیصلے اور اس پر خاندان کے ردعمل کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

سوناکشی اور ظہیر کا شادی کے بعد دیا گیا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہی ظہیر سے پہلے اظہار محبت کیا تھا اور شادی کی پیشکش کی تھی جس پر ظہیر شروع شروع میں تھوڑا نروس تھے اور وقت لینا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: سوناکشی کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنا چاہتا تھا مگر۔۔۔، ظہیر اقبال نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

میزبان کی جانب سے جب سوناکشی سے سوال کیا گیا کہ انہیں ظہیر کی سب سے بری عادت کون سی لگتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی عادت نہیں ہے جو انہیں نمایاں طور پر پریشان کرتی ہو لیکن پھر انہوں نے تسلیم کیا کہ ظہیر کی جانب سے مسلسل سیٹی بجانے کی عادت شاید ان کے لیے تھوڑی پریشان کن ہو سکتی ہے۔

ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل سوناکشی کو پرپوز کرنے کے لیے اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا سے باقاعدہ طور پر اجازت لی تھی اور ان کی منگنی30 دسمبر 2022ء کو ہی ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا نے شادی کے خاص اور جذباتی لمحات شیئر کردیے

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شوبز جوڑے کی شادی کی تقریب ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی جس میں اہل خانہ سمیت دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں