لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں، اعظم سواتی

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک قوم اور عوام کا مجرم نہیں ہے وہ اپنے ضمیر کا مجرم ہے کہ وہ ملک کو بنانا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میرے استعفے کا شیر افضل مروت کے خلاف کارروائی سے کوئی تعلق نہیں، اعظم سواتی

ان کا کہنا تھا کہ ہم اور قوم خوشحالی کے لیے ساتھ کھڑے ہیں۔ جعلی وزیر اعظم اور جعلی صدر بنا دیا تو پھر ملک کا یہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں، میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے یہ ساری پریشانیاں اٹھائیں۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ پی ایم ایل این کے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انصاف صرف تحریک انصاف کو مل رہا ہے۔ ہمیں عدالتوں سے کوئی رعایت نہیں مل رہی۔ میں 76 سال کی اس عمر میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ایک اہم مقدمے میں ضمانت مل گئی

انہوں نے سوال کیا کہ آج اسمگلنگ کون کر رہا ہے اور بھتہ کون لے رہا ہے؟ مجھے بے لباس کس نے کیا؟ ہماری بیٹیوں کو کس نے اٹھایا؟ پاکستان کا نام انہوں نے بد نام کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا میں ان وکلا کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس پورے نظام کو ننگا کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp