عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا کمپین ڈیجیٹل دہشتگردی ہے

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پارلیمانی سیکریٹری فنانس پنجاب، سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ میری اہلیہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی گئی کمپین انتہائی تکلیف دہ تھی، یہ ڈیجیٹل دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سیمع اللہ خان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کے حوالے سے جو کچھ سوشل میڈیا پر کیا گیا، مجھے اس کی بہت تکلیف ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے کورٹ جانے کا فیصلہ کیا میں سمجھتا ہوں کے ناصرف عظمیٰ بخاری بلکہ پاکستان کی تمام خواتین کو تحفظ ملنا چاہیے۔ یہ تمام اداروں کے لیے بھی ایک ٹیسٹ کیس ہے، اور یہ کیس دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی تںخواہ اور مراعات بند نہیں کیں

ایم پی اے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا رویہ درست نہیں، وہ ایوان میں گندی گالیاں دیتے ہیں۔ اس لیے اپوزیشن چیمبر بند ہے، لیکن ابھی تک اپوزیشن کے کسی ممبر کی تنخواہ اور مراعات بند نہیں کیں۔ اسپیکر نے لا ڈیپارٹمنٹ سے رائے ضرور مانگی ہے کہ وہ اپوزیشن کی تنخواہ اور مراعات واپس لینا چاہتے ہیں تو کیا اسپیکر کے پاس اس کا اختیار ہے؟ لا ڈیپارٹمنٹ جب بتائے گا پھر اس کے مطابق اسپیکر ملک احمد خان فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:نازیبا ویڈیو اپلوڈ کرنے پر عظمیٰ بخاری کا فلک جاوید کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لینڈ کروزر اور فورچونر گاڑیاں خریدنے کا کہا ہے

سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 3 بڑی گاڑیاں خریدنے کے لیے کہا ہے جس میں 2 لینڈ کروزر اور ایک فورچونر شامل ہے۔ گاڑیوں کا مقصد یہ ہے کہ بیرون ممالک سے وفود آتے ہیں تو اسمبلی اسٹاف کو سی ایم آفس رابطہ کرنا پڑتا تھا کہ اس لیول کی گاڑیاں چاہئیں، جو کبھی ملتی تھیں اور کبھی نہیں ملتی تھیں، یوں اسپیکر نے فیصلہ کیا کہ پنجاب اسمبلی اپنی گاڑیاں خریدے گی۔ فنانس کمیٹی میں گاڑیوں کا معاملہ آیا تو اپوزیشن کے کسی رکن نے گاڑیاں خریدنے پر اعتراض نہیں اٹھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp