اننت-رادھیکا کی شادی کا جشن اب لندن میں، امبانی خاندان نے وہاں کیا تیاریاں کیں؟

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی کئی ماہ کے جشن کے بعد شادی ہو گئی لیکن شادی کی تقریبات کا سلسلہ ابھی تھما نہیں بلکہ پارٹی ابھی باقی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اور بہو کی شادی کے بعد پوسٹ ویڈینگ جشن منانے کے لیے لندن کا 7 اسٹار ہوٹل 2 ماہ کے لیے بُک کروالیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات لندن میں منعقد کی جائیں گی جو ستمبر تک جاری رہیں گی جس کے لیے مکیش امبانی نے 7 اسٹار اسٹوک پارک ہوٹل کی بُکنگ کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شادی کے جشن کی تقریب میں شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی شرکت بھی متوقع ہے جن کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا سلسلہ رواں سال یکم مارچ سے شروع ہوا تھا اور یہ جوڑا 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھا، شادی کی مرکزی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں اور اب شادی کے بعد بھی لندن میں خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی شادی کی شاندار تقریب کے لیے 500 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟