کراچی کی مرکزی شاہراہ فیصل پر واقع بلڈنگ میں آتشزدگی کے بعد سڑک پر آمد و رفت بند کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور: لینڈنگ کے وقت غیرملکی طیارے میں آتشزدگی، مسافر محفوظ
کراچی میں شارع فیصل پر واقع کاشف سینٹر میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے 45 سالہ معراج احمد ولد سراج احمد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بلڈنگ کی چھت پر عمارت کی چھت پر مزید 13 افراد موجود ہیں، جب کہ بیشتر لوگوں کو عمارت کی چھت پر ہی فسٹ ایڈ دی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسنارکل ک مدد سے 42 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جب کہ آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا
کاشف سینٹر بلڈنگ میں آگ لگنے کے باعث ریجنٹ پلازہ سے آواری ٹاور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ جب کہ ٹریفک کو ریجنٹ پلازہ سے جناح ہسپتال کی طرف اور ایف ٹی سی سے کالا پل کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس صورتحال میں کراچی ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں، اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔