مسلم لیگ ن کے رکن سمیع اللہ خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا کمپین ڈیجیٹل دہشتگردی ہے
مسلم لیگ ن کے رکن سمیع اللہ خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔سیکریٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے سمیع اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سمیع اللہ خان کو 9 ارکان نے ووٹ دیا، استحقاق کمیٹی کے ٹوٹل 17 ارکان ہیں۔سمیع اللہ خان واضح اکثریت سے استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

سمیع اللہ خان کو ملک احمد سعید،نواز چوہان،ملک ارشد، میاں شاہد حسین،رانا منور غوث،رانا منان،بلال یامین اور رئیس نبیل نے سمیع اللہ خان کو ووٹ دیا
اپوزیشن ارکان چیئرمین استحقاق کمیٹی کے انتخاب سے غیر حاضر رہے۔