عائشہ جہانزیب نے غلط رپورٹنگ پر یوٹیوبر کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینکر عائشہ جہانزیب نے یو ٹیوب پر مبینہ غلط رپورٹنگ کرنے کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے۔ عائشہ جہانزیب نے اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پر مختلف افراد میرے کیس سے متعلق غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں اور حقائق کے برعکس میرا کیس رپورٹ کر رہے ہیں۔ درخواست گزار کی ہتک عزت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:عائشہ جہانزیب پر شوہر کا تشدد، اہم شخصیات، سوشل میڈیا صارفین کیا کہتے ہیں؟

کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق یوٹیوبر کے خلاف ہتکِ عزت کے دعویٰ بھی دائر کروں گی۔ یوٹیوبر کا مواد جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایف آئی اے ڈیجیٹل میڈیا کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp