محکمہ موسمیات نے 28 سے 31 جولائی کے دوران ملک بھر میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگی اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیل جائیں گی۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
کشمیر
کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
پنجاب
اسلام آباد، راولپنڈی کے ساتھ ساتھ پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:مون سون کی آمد، نالہ لئی سے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری
29 جولائی سے 31 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لوہدراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں 28 سے 31 جولائی کے دوران دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
بلوچستان
بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ، زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور جعفرآباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ
سندھ میں 29 اور 30 جولائی کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:آندھی طوفان اور شدید بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں 28 اور29 جولائی کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اور شگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
28 سے 30 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب کے مقامی برساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
28 سے 30 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں:موسلا دھار بارش سے ملک کے بیشتر نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا اندیشہ
شدید بارشوں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں کے سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق معمولات ترتیب دیں
مسافر اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔