پاکستانی کوہ پیما دنیا کی بلندترین چوٹیوں میں شامل براڈپیک سر کرنے میں کامیاب

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل 4 رکنی ٹیم دنیا کی بلندترین چوٹیوں میں سے ایک 8047 میٹر بلند براڈ پیک سر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

https://x.com/Shehrozekashif2/status/1817089518971027936

پاکستان کے مشہور کوہ پیما شہروز کاشف کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بخوشی مطلع کیا ہے کہ بروڈ بوائے ایڈونچر کی 4 پاکستانی ٹیم نے آج صبح بروڈ پیک پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا گلگت بلتستان میں عالمی معیار کا کوہ پیمائی اسکول قائم کرنے کا اعلان

خاتون رکن انعم عزیر سمیت اس 4 رکنی ٹیم نے آج صبح 11 بج کر 30 منٹ پر 8047 میٹر بلند چوٹی براڈپیک کو کامیابی سے سر کیا۔

گلگت بلتستان کے علاقے ہوشے سے تعلق رکھنے والے علی اکبر اور علی بھی بروڈ بوائے ایڈونچر کی 4 پاکستانی ٹیم  کے ہمراہ  تھے۔

شہروز کاشف کے مطابق بروڈ پیک بوائے ایڈونچرز کے تحت ہماری پہلی کامیاب سمٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2 پاکستانیوں سمیت 13 کوہ پیماؤں نے گاشہ برم ٹو چوٹی سر کرلی

واضح رہے کہ اس ٹیم میں شامل عمار بٹ کے علاوہ خاتون رکن انعم عزیر اپنے شوہر کے ہمراہ مناسلو پیک بھی سر کرچکی ہیں۔

بروڈ پیک

بروڈ پیک (Broad Peak) دنیا کی 12ویں اور پاکستان کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی ہے۔

 یہ قراقرم کے سلسلہ میں پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کی بلندی 8047 میٹر / 26400 فٹ ہے۔

 بروڈ پیک کو سب سے پہلے 9 جون 1957 کو ایک آسٹرین ٹیم نے سر کیا۔اس چیلنجنگ مہم میں 4 پاکستانی بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے منشیات فوروشوں کی معاؤنت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے