بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کے ساتھ دانستہ زیادتی کر رہی ہیں، مفتاح اسماعیل

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا دیکھے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو کس طرح دوسرے بریکٹ میں ڈال رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم زائد بلوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل کراچی میں کے الیکٹرک دفتر کے باہرعلامتی مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ کسی سے ملے بغیر دکانداروں پر ٹیکس لگادیں، ہڑتال کامیاب نہیں ہوگی، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتنے  195 اور 200یونٹس کے بلزآ رہے ہیں اتنے ہی 400 اور 405 یونٹس کے بلزآنے چاہییں، مگر ایسا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دانستہ یونٹس کو طے شدہ رعایتی حد سے اوپر جانے دیا جاتا ہے۔ میٹر ریڈر دیکھتا ہے کہ اگر کسی کے یوںٹس 195 یا 399 ہیں تو وہ اس وقت ریڈنگ نوٹ نہیں کرتا بلکہ ان یونٹس کے بڑھنے کا انتظار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں دانستہ صارفین کو ایک بریکٹ سے دوسرے بریکٹ میں منتقل کر رہی ہیں، تاکہ زیادہ بلز چارج کیے جا سکیں۔ نیپرا کو چاہیے کہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں:شاہد خاقان عباسی، مصطفٰی نواز کھوکھر اور مفتاح اسماعیل کا آرمی چیف کے لیے پیغام

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس کا بل پہلے 6 ہزارروپے آتا تھا اسے 76 ہزار روپے تک کے بلز بھیجے جا رہے ہیں، ہم اس صورتحال کے خلاف کراچی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہرعلامتی احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوچ بدلیں گے تو نظام بدلے گا۔ حکومت نے اپنے اخراجات میں 24 فیصد اضافہ کیا ہے، جب کہ حکومت خود کہہ رہی ہے کہ 15 فیصد انفلیشن ہوگا، سوال یہ ہے کہ جب انفلیشن 15 فیصد ہوگا تو پھر اخراجات میں 24 فیصد اضافہ کیوں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل