کسی ادارے کے خلاف نہیں، ہر وہ کام کریں گے جس سے ملک میں استحکام آئے، اسد قیصر

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں، سب کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے کہ ملک کہاں جارہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے ملک میں استحکام آئے، عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیا مذاکرات کی دعوت ایسے دیتے ہیں؟ پی ٹی آئی کا حکومتی پیشکش پر ردعمل

اسد قیصر نے کہاکہ ہمارا موقف رہا ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، اس کے علاوہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی تو چھوٹا لفظ ہے، فسطائیت کی انتہا کی گئی، ہم نے دو تہائی سے الیکشن جیتا مگر فارم 47 میں کسی اور کو حکومت دے دی گئی۔

اسد قیصر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کی ضمیر مردہ ہیں، یہ کسی اور کے مینڈیٹ پر حکومت کررہے ہیں، ن لیگ کے 17 ایم این ایز کے سوا ہم ان کے ووٹ کو تسلیم ہی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں حالات ٹھیک ہونے والے ہیں، دسمبر تک حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی، اسد قیصر کا دعویٰ

سابق اسپیکر نے کہاکہ یہ اگر قرارداد پاس کریں تو بھی اس کی کوئی حیثیت نہیں، حکومت کو عوامی مسائل کا احساس اس لیے نہیں کہ عوام نے ان کو ووٹ ہی نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام میں فرسٹریشن ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک انارکی کی طرف جائے، ہمارے ساتھ جس نے ظلم اور زیادتی کی وہ سب کو پتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ