واٹس ایپ گوگل بیٹا پروگرام کے ذریعے ویڈیو کال ایفیکٹس اور فلٹرز کے لیے اگمنٹڈ رئیلٹی (اے آر) فیچر کی نئی اپ ڈیٹ لا رہا ہے، جس کے بعد یہ 2.24.16.7 ورژن حاصل کر لے گا، یہ واٹس ایپ ویڈیو کالنگ کے لیے زبردست فیچر قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ کی طرف سے واٹس ایپ میں نئی تبدیلیوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے لیے نیا ویڈیو کالنگ فیچر فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا اسکرین شیئرنگ فیچر کیا ہے؟
واٹس ایپ کے مطابق صارفین گوگل پلے اسٹور پر تازہ ترین اپ ڈیٹ انسٹال کرکے فیچر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں لیکن تمام صارفین کو نئے فیچرز نہیں ملیں گے کیونکہ یہ صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہیں۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ واٹس ایپ کا مقصد صارفین کو فیشل فلٹرز اور کالز پر دیگر اثرات استعمال کرنے کی اجازت دے کر ویڈیو کالنگ کے بصری تجربے کو زیادہ جاذب اور مؤثر بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:ویڈیو رابطے کو آسان بنانے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
بیٹا ٹیسٹرز کے لیے استعمال کیے جانے والے کچھ ’اے آر‘ اثرات چہرے کی ظاہری شکل کو مزید بہتر کرنے کے لیے ’ٹچ اپ ٹول‘ اور کم یا مدھم روشنی میں بہتر نظر آنے کے لیے’کم روشنی کا موڈ‘ رکھا گیا ہے۔
ان شکلی اثرات کے علاوہ واٹس ایپ نے بیک گراؤنڈ ایڈیٹنگ ٹول بھی متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کسی ایسی چیز کو دھندلا کر کے اپنا پس منظر بھی تبدیل کرسکتے ہیں جو وہ ویڈیو کالز پر نہیں دیکھنا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر: مصنوعی ذہانت سے بنی پروفائل فوٹو کیسے لگائیں گے؟
اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف مناظر اور تصاویر کے ساتھ بیک گراؤنڈ میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ بیک گراؤنڈ فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی جاری کیا جائے گا کیونکہ دھندلے اثرات انہیں ملاقاتوں، انٹرویوز یا پیشہ ورانہ نوعیت کی کسی بھی کال کے دوران مدد دے سکتے ہیں۔