رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘کی باکس آفس پر کمائی کی رفتار برقرار

جمعہ 31 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے کے بعد تیسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر اپنی کمائی کی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے۔

لو رانجن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ فلم 8 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی اور اس نے اب تک پوری دنیا میں 201 سے زائد کروڑ کمالیے ہیں جن میں 161 کروڑ بھارت میں جبکہ باقی دنیا میں 40 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

اس فلم کا پوسٹر 1949ء کی بھارتی فلم ’برسات‘ سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

تصویر:وکی پیڈیا

 

تصویر:وکی پیڈیا

فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس کی کہانی راہول مودی نے لکھی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور، شردھا کپور، انوبھو سنگھ باسی، ڈمپل کپاڈیہ، بونی کپور اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp