کولا نیکسٹ کے مالک کے بعد پنجاب سے 2 سینیئر ملازمین بھی اغوا

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے پس منظر میں مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد تیزی سے مقبول ہوتے مقامی سافٹ ڈرنک کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے اغوا کے بعد کمپنی کے ڈپٹی مینیجر فنانس حسن نواز اور جنرل مینیجر دانیال خان کو بھی اغوا کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کولا نیکسٹ کے ڈپٹی مینیجر فنانس حسن نواز کو لاہور سے اغوا کیا گیا، جبکہ جنرل منیجر دانیال خان کو سفید ڈبل کیبن گاڑیوں میں مسلح افراد نے قصور سے اغوا کیا۔

کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے وکیل نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پنجاب سے دو سینیئر ملازمین کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 23 جولائی کو کراچی سے اغوا ہونے والے کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp