سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ لگا کر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان کو لوگ داد دے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب اس بات پر بھی بحث ہورہی ہے کہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان شوز کے بجائے ٹوٹی ہوئی چپل پہن کر ہی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے آگیا اور کامیابی سمیٹ لی۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو نے نوجوان کو پولیس میں بھرتی سے قبل ہی ملک بھر میں مقبول کردیا۔
آج ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان مجتبیٰ احمد کو اپنے دفتر مدعو کیا۔
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کی غرض سے ٹوٹے ہوئے چپل پہنے دوڑ لگا کر نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان مجتبیٰ احمد کو ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے خصوصی طور پر دفتر مدعو کیا، حوصلہ افزائی کی اور ٹریک سوٹ اور شوز تحفے میں دئیے۔ #ICTP #DIG #AliRaza #IslamabadPolice pic.twitter.com/AyOe0HzvSK
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 27, 2024
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کی اور ٹریک سوٹ اور شوز تحفے میں دیے۔