چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر کی بھی بات ہوگی، پاکستان مضبوط ہوگا تو فلسطین کی بھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کی تعلیم کی مخالفت کرنے والے لوگ جہلا ہیں، چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی
مولاطاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودیہ عرب کے بعد پاکستان فلسطین کو امداد دینا والا سب سے بڑا ملک ہے۔
انہوں نے کہا مضبوط فوج ہونے کی وجہ سے پاکستان تمام سازشوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ صرف حکومت ہی نہیں بلکہ ہماری فوج بحیثیت ریاست کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
مولانا طاہراشرفی نے مدارس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے 30 ہزار مدراس میں استحکام پاکستان کے عنوان سے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں موجود 30 ہزار مدارس اپنے اپنے وفاق سے منسلک ہیں جب کہ مدارس کے یہ وفاق حکومت پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 85 سے 90 فیصد مدارس کا باقاعدہ آڈٹ ہوتا ہے، اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جو 15ہزار مدارس کی بات کی گئی تو میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں معلومات درست کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہوگا، علامہ طاہر اشرفی
مولانا طاہراشرفی نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں پاکستانی اداروں اور پاکستانی فوج نے مدارس کی قیادت کے ساتھ ملکر جو اصلاحات مرتب کی تھیں، ان اصلاحات پر عمل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں اگر کوئی مسجد یا مدرسہ دہشگردی میں ملوث ہو تو ہم آپ کے ساتھ جاکر آج ہی اسے تالا لاگا دیں گے۔