ویمن ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں سری لنکا نے دفاعی چیمپیئن بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ویمن ایشیا کپ کا فائنل دمبولا میں کھیلا گیا جہاں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں ویمن ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
بھارتی بیٹر سمرتی مندھنا نے 60 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ریچا گھوش 30 اور جمیماہ روڈریگز نے 29 رنز بنائے۔
جواب میں میزبان سری لنکا نے 166 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا اور ان کی صرف 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئیں۔
سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا سماراوکراما 69 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ کاویشا دلہاری نے 30 رنز اسکور کیے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ ایشین ویمنز کپ ٹائٹل جیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
اس کے علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی ویمنز 7 بار ٹائٹل جیت چکی ہیں، جبکہ ایک مرتبہ بنگلہ دیش کی ٹیم چیمپیئن بننے میں کامیاب رہی۔