اتائی ڈاکٹر نے کیسے تاوان کے لیے بچوں کی جان لی؟

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر واقع مچھر کالونی میں کلینک سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جان بحق بچوں کی شناخت حسن اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے دونوں بچے آپس میں بھائی ہیں، جن کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، بچوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور جسم تشدد زدہ تھا۔

بچوں کے والد سراج احمد کا کہنا ہے کہ ان کے پڑوس میں عبدالکریم نامی اتائی ڈاکٹرکا کلینک ہے۔ بچے گزشتہ روز صبح سے پڑوسی عبدالکریم کے پاس تھے، بچوں کی بہن دوپہر میں بھائیوں کو لینےگئی تو عبدالکریم نے کہا بچے تو چلے گئے ہیں جب دیر تک بچے گھر نہیں آئے تو رات 11 بجے ہم عبد الکریم کو لےکر تھانے پہنچے۔

مزید پڑھیں:نانا نے کلہاڑی کے وار سے نواسی کو قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟

بچوں کے والد کا مزید کہنا تھا کہ تھانے پہنچنے کے بعد عبدالکریم نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کی لاشیں کلینک میں ہیں، اتائی عبدالکریم نے بچوں کو بے ہوشی کی دوا دی، ہاتھ پیر باندھ کر دونوں بچوں کا گلا دبا دیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بچوں کے عوض 4 کروڑ روپے تاوان لینا چاہ رہا تھا۔

پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کر رہے ہیں کہ اس نے واردات اکیلے میں کی یا دیگر ساتھی بھی شریک تھے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ تفتیش کے لیے وقت لیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل