پی سی بی اپنے بچاؤ کے لیے کھلاڑیوں کو آمنے سامنے نہ لائے، شاہد آفریدی

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خود کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں کو آمنے سامنے لاکر کھڑا نہ کرے۔

شاہد آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کے لیے ایک باپ کی حیثیت رکھتا ہے، میں نے قومی ٹیم کے لیے 20 سے 22 سال تک کرکٹ کھیلی، میرے دور میں بھی بہت مسائل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ بورڈ کا کردار ہمیشہ باپ کا ہونا چاہیے، شاہد آفریدی

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں، انہیں اب ایک عہدہ چننے کا فیصلہ کرنا چاہیے، بطور چیئرمین پی سی بی وہ کسی ایڈوائزر کے کہنے پر چلیں گے تو کچھ نہیں کرپائیں گے۔

’چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر قابل نہیں‘

شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر اس قابل نہیں، انہیں کرکٹ کے بارے میں علم نہیں، وہ چیئرمین کو درست سمت کی جانب لے کر نہیں جاسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیانات سے شاہین آفریدی پر اثر پڑتا ہے اور لوگ منفی باتیں کرتے ہیں، اس وجہ سے بولنا چھوڑ دیا ہے، شاہین کی تعریف میں بہت کم کرتا ہوں، میں صرف شاہین کو ڈانٹتا نظر آؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے کہا کہ جب ٹیم کو شکست ہوتی ہے تو سب ذمہ دار ہوتے ہیں، ایک 2 سلیکٹرز کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ٹیم سلیکشن میں عجیب و غریب طریقہ کار اپنایا گیا اور ہاتھ کھڑا کرکے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کے شہروں میں ہم مشکل حالات میں بھی جاتے رہے ہیں اور دھمکیوں کے باوجود بھی ہم کھیل چکے ہیں، بہرحال اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو مت آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل