گوادر میں مشتعل پرتشدد ہجوم کے حملے میں ایک فوجی جوان شہید، 16 زخمی

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں مشتعل ہجوم نے سیکیورٹی پر مامور فوجی جوانوں پر حملہ کر کے ایک سپاہی کو شہید 16 کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 جولائی 2024کو نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد مشتعل ہجوم نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فرائض پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ ساکن ضلع سبی شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو دانستہ خرابی کی جانب دھکیلا جارہا ہے، ترجمان حکومت

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اس کے علاوہ پرتشدد مظاہرین کی جانب سے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہے کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف جعلی اور بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے مسخ شدہ تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو مشتعل کیا جا رہا ہے اور عوام کی ہمدردیاں حاصل کر کے انہیں پرتشدد مارچ پر اکسایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایف سی بلوچستان کی کامیاب کارروائیاں، اسمگلرز سے کیا کچھ برآمد ہوا؟

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کے جعلی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور عوامی تحفظ اور نظم و نسق کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کیوں؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی