ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے سپرد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایڈیشن ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
اے سی سی نے مینز، ویمنز، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے بعد 2027 میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کا فارمیٹ ون ڈے ہوگا، جبکہ اس کا میزبان مجوزہ طور پر بنگلہ دیش ہوگا۔
اے سی سی کے مطابق 2026 کا ویمنز ایشیا کپ کا فارمیٹ ٹی20 ہوگا، جبکہ انڈر 19 ایشیا کپ کے 2024 سے 2027 تک چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے تحت ہوں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز ابھی حتمی نہیں ہیں، ان میں کسی بھی وقت تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ کا فائنل، کس کا پلڑا بھاری، کون کتنی بار ٹائٹل جیتا؟
واضح رہے کہ گزشتہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان تھا، تاہم بھارت کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے کچھ میچز سری لنکا میں کرائے گئے تھے۔