پی وی ایف چیئرمین کا بھارت کو شکست دینے والے ہر کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف کو 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان
پاکستان والی بال ٹیم نے بحرین میں جاری 15ویں ایشین مینز انڈر 18 والی بال چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے دی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کا ہر کھلاڑی اور کوچنک ٹیم کو 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان۔
یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز والی بال: پاکستان کی بھارت کو ہراکر 33 سال بعد 5 ویں پوزیشن
پاکستان والی بال ٹیم نے بحرین میں جاری 15ویں ایشین مینز انڈر 18 والی بال چیمپیئن شپ کے میچ میں پاکستان پورے میچ کے دوران روایتی حریف بھارت پر حاوی رہا، اگرچہ پاکستان تینوں سیٹس کے دوران ٹاپ پوزیشن پر رہا لیکن دوسرے سیٹ میں بھارت کی مذاحمت مکمل دم توڑ گئی۔
پاکستان نے بھارت کو3-0سے شکست دے دی، سیٹ پوائنٹ20-25، 27-29اور15-25 رہے، اجمل جنید، ابوبکر، محمد یحییٰ اور محمد انس نے اس فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا غیر معمولی کھیل اور کورٹ پر کوآرڈینیشن پاکستان کی کامیابی کی کلید تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے مسلسل دوسری مرتبہ سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین نے بھارت کو شکست دینے والے ہر کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف کو 100 ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پاکستان کا اگلا میچ 30 جولائی 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کویت کے خلاف شیڈول ہے۔