قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 43 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق، حکومت کی جانب سے آج قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائے گا جو رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پیش کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق، رکن اسمبلی زیب جعفر الیکشن ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ ایجنڈے میں توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184 میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی شامل ہے۔
Orders of the Day for the meeting of the National Assembly to be held on Tuesday, the 30th July 2024 at 05:00 p.m pic.twitter.com/fkWdGGDDCv
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) July 29, 2024
قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یو آئی کے نور عالم خان سول سروینٹس ایکٹ 1973ء سمیت آئین کے مختلف آرٹیکلز میں ترمیم کا بل بھی پیش کریں گے۔
رانا محمود قاسم نون پاکستان ایگزامینیشن بورڈ کے قیام کا بل پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی آئین کی مختلف دفعات میں ترمیم کے بل بھی پیش کریں گے۔