صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر کے مطابق الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن ترمیمی بل 2023 میں اہم نکات کیا ہیں؟

ان ترامیم کے بعد اب الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز بھی تعینات ہوسکیں گے، جبکہ حاضر سروس جج کی تعیناتی کے لیے چیف الیکشن کمشنر متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند ہوں گے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی، جس کے بعد اب الیکشن بل ایکٹ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے 28 جون جبکہ سینیٹ نے 8 جولائی کو الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں