پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے نئے صدر بننے کے لیے تیار ہیں، جس کی صدارت کا آغاز جنوری 2025 میں ہوگا اور مدت 2سال ہوگی۔
ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی نئے رہنما کی منتظر ہے، جبکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی صدارت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ اے سی سی کے صدر کا تقرر رکن ممالک کے درمیان روٹیشن پالیسی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ کے میدان سجانے والے گمنام ہیروز کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا انعام
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن نقوی کی مدت ملازمت جنوری 2025 میں شروع ہوگی اور 2سال پر محیط ہوگی، جو علاقائی کرکٹ انتظامیہ میں پاکستان کے اثر و رسوخ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
فی الحال اے سی سی کے صدر جے شاہ جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری بھی ہیں، جے شاہ کو اس جنوری میں اپنی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی جو قیادت میں تسلسل کو یقینی بناتی ہے۔
جے شاہ کو دے جانے والی توسیع کے بعد اب 2025 میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ کی کرسی سنبھالنے کی راہ ہموار دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کانٹریکٹ کن کھلاڑیوں کو ملے گا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے وضاحت کردی
واضح رہے پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر اپنے کردار کے علاوہ محسن نقوی پاکستان کے وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ اے سی سی میں اپنی آئندہ صدارت کے ساتھ ساتھ وہ 3 اہم محکموں کو سنبھالیں گے، جو ان کے وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
محسن نقوی کی صدارت کی توثیق کرنے والا باضابطہ اعلان اکتوبریا نومبر کو ہونے والی اے سی سی کی اگلی میٹنگ میں متوقع ہے۔