معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ولاگز کے بچے اور بڑے سبھی دیوانے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی ہر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوتے ہیں۔
ڈکی بھائی کو پاکستان کا کامیاب ترین یوٹیوبر تصور کیا جاتا ہے۔ وہ اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ساتھ مل کر ایسی دلسچپ ویڈیوز بناتے ہیں جو دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے روزانہ کی بنیاد پر دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وی لاگر ’ڈکی بھائی‘ کی بیگم کے ہاتھوں پٹائی والی ویڈیو کڑی تنقید کی زد میں
ڈکی بھائی خاص طور پر بچوں میں بے حد مقبول ہیں اور ان کے فالورز کی زیادہ تعداد بچوں پر ہی مشتمل ہے۔ حال ہی میں ڈکی بھائی سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ وہ یوٹیوب سے ماہانہ کتنی آمدن حاصل کرتے ہیں۔
ڈکی بھائی نے جواب دیا کہ وہ یوٹیوب سے اندازاً ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر (تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے) ماہانہ کما لیتے ہیں۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر صرف ویڈیوز ہی نہیں بلکہ اسپانسرشپ کے ذریعے بھی پیسے کمائے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 30 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کون ہیں؟
ڈکی بھائی نے کہا کہ پاکستان میں صرف 5 ایسے یوٹیوبرز ہیں جن کی ویڈیوز پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز آتے ہیں اور ان کی ماہانہ آمدن لاکھوں ڈالرز میں ہے۔