ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف ایران نے نومنتخب صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں نو منتخب ایرانی صدر کے پہلے بیان میں دنیا کے لیے کیا پیغام ہے؟

نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری تقریب میں اعلیٰ سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور وفود نے بھی شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نمائندگی کی۔

نومنتخب ایرانی صدر نے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم وقار اور مصلحت کے ساتھ دنیا کے ساتھ تعمیری و مئوثر روابط تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایران علاقائی سطح پر معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پہلے نمبر آنا چاہتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہاکہ دنیا کو چاہیے کہ علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے منفرد موقع سے فائدہ اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کون ہیں؟

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد 5 جولائی کو ہونے والے رن آف الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp