2034 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی، سعودی عرب نے نامزدگی فائل پیش کردی

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اپنی نامزدگی فائل پیش کردی۔ یہ تقریب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہوئی جسے فیفا (فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم) نے منعقد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

فائل سعودی وفد کے ذریعے پیش کی گئی، جس کی قیادت وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل کررہے تھے۔ اس وفد میں سعودی فٹبال فیڈریشن کے علاقائی تربیتی مراکز کے 2 بچے بھی شامل تھے۔

یہ مرحلہ فیفا کو نامزدگی فائل پیش کرنے کا تیسرا مرحلہ ہے۔ سعودی عرب نے 4 اکتوبر 2023 کو 2034 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان کیا تھا، اور اب اس فائل کی پیشکش اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں فیفا کوالیفائر: سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان

اس کے بعد فیفا کی طرف سے مزید مراحل ہوں گے، جن میں باضابطہ معائنہ دورے اور فائل کی مکمل جانچ شامل ہوگی، اور آخر میں 11 دسمبر 2024 کو 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟