پنجاب میں نئی صورتحال عمران اور پرویز الٰہی میں مشاورت کی

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

لاہور زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ فرحان خان کو بھارتی ایجنٹ سمجھ کر الٹا کرکے زخمی کیا، محب وطن پاکستانی کا قصورکیا ہے؟ پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے پرویزالٰہی کی فیملی کو نوفلائی لسٹ میں شامل کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی، حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں، وفاقی وزرا کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ فرحان خان پر تشدد ہویا بندےاٹھانے کی سیاست، میں انتقام پریقین نہیں رکھتا، شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کی ہر سازش ناکام ہوگی، ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کا مقدر بن چکیں، وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے