اسپین کے گولڈن ویزا پروگرام سے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے آپشن کو ہٹائے جانے کے بعد حکومت اس سکیم کو ہی مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں اضافے اور غیر قانونی معاملات میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے پر اسپین گولڈن ویزا سروس ختم کرنے کے درپے ہے۔
شینگن ڈاٹ نیوز کے مطابق، وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی سوشلسٹ پارٹی کی قیادت میں حکومت نے ملک کے ریزیڈنسی بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام میں ایک ترمیم کی تجویز پیش کی ہے جو اس پروگرام کے ذریعے رہائش کے حصول کے تمام راستوں کو ختم کر دے گی۔
مزیڈ پڑھیں: پاکستانی شہری ہنگری کا گولڈن ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
یہ فیصلہ تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً تمام گولڈن ویزا رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ آپشن کے ذریعے دیے گئے تھے۔ حکومت نے خدشہ ظاہر کیا کہ روس جیسے ممالک کے درخواست دہندگان سرمایہ کاری کے دیگر فارموں کے ذریعے اسپین میں رہائش حاصل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، جس سے رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں پر اثر پڑسکتا ہے۔
کرسٹا وکٹوریو، مینیجنگ پارٹنر اور اورینس کے کلائنٹ سروسز نے میڈیا کو بتایا کہ سوشسلٹ پارٹی کی تجویز آرگینک لاء پروجیکٹ میں ترمیم کرتی ہے۔ اگرچہ اس کا 27 ستمبر کے قانون 14/2013 سے براہ راست تعلق نہیں ہے (وہ قانون جس نے پروگرام شروع کیا)، ایسا لگتا ہے کہ یہ اقدام گولڈن ویزا کو بالواسطہ طور پر ختم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
نئی تبدیلیاں تمام گولڈن ویزا روٹس کو ختم کر دیں گی، بشمول کاروباری منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے حاصل کیے گئے راستوں کو بھی۔ وکٹوریو نے بتایا کہ یہ تجویز فی الحال آرٹیکل میں ترمیم کے مرحلے میں ہے، جو 4 ستمبر تک کھلا رہے گا۔ قانون سازی کا عمل 9 ستمبر سے پہلے شروع ہونے والا ہے۔
کیا رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے اختیارات کو ختم کرنا کافی نہیں؟
2013 میں متعارف کرائے گئے اسپین کا گولڈن ویزا پروگرام بین الاقوامی افراد کو مالی سرمایہ کاری کے بدلے رہائش حاصل کرنے اور مطلوبہ شرائط کو پورا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس کے آغاز کے بعد سے 15ہزار سے زیادہ دولت مند بین الاقوامی افراد نے گولڈن ویزا پروگرام کے ذریعے اسپین میں رہائش حاصل کی ہے، ان میں سے زیادہ تر نے کم از کم 5لاکھ یورو کی جائیدادیں خریدی ہیں۔
ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے اختیارات اسپین میں رہائش حاصل کرنے کے لیے مقبول ترین راستوں میں شامل تھے۔ تاہم، ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کے لیے ہسپانوی حکومت نے اپریل میں اعلان کیا کہ 5لاکھ یورو مالیت کی پراپرٹی خریدنا اب ہسپانوی رہائش حاصل کرنے کا آپشن نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرمئی بھیڑے جرمنی کو الوداع کہہ کر اسپین کیوں جا رہے ہیں؟
ریذیڈنسی بائے انوسٹمنٹ پروگرام سے رئیل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کے آپشن کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے، صدر پیڈرو سانچیز نے کہا کہ میڈرڈ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا کہ رہائش ایک حق ہے، نہ کہ صرف قیاس آرائی پر مبنی کاروبار ہے۔
واضح رہے یورپی یونین کمیشن نے یورپی یونین کے اکثر و بیشتر ممالک سے گولڈن ویزا پروگرام کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور الزامات عائد کیے ہیں کہ ان اسکیموں کے ذریعے کئی غیر ملکی غیر قانونی معاملات میں ملوث ہیں۔