خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی، پی ڈی ایم اے

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں مختلف حادثات کے نتیجے میں پچھلے دو روز کے دوران 19 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں جھکڑ کے ساتھ تیز بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشیں: مختلف حادثات میں 31 افراد جاں بحق، راولپنڈی اسلام آباد میں رین ایمرجنسی نافذ

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 مرد 4 خواتین اور 11 بچے جبکہ زخمیوں میں 6 مرد 3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔

’تیز آندھی اور بارش کے باعث مجموعی طور پر 61 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 37 گھروں کو جزوی اور 24 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔‘

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع کوہاٹ ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر، دیر اپر، کوہستان اپر و لوئر ، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، چارسدہ، صوابی، ساوتھ وزیرستان اور ہنگو میں رونما ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، مظفرآباد کو اسلام آباد سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بند

پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، جہاں بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشنری کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم جب تک حالات معمول کے مطابق نہ ہوجائیں سیاح سیاحتی مقامات کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام اور سیاح کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال ، سٹرکوں کی بندش اور رہنمائی کے لیے 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟