ہوشربا مہنگائی کے موجودہ دور نے شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں، جہاں پاکستان میں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں وہیں بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز کی وجہ سے جہاں شہریوں میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے وہیں قتل اور خود سوزی کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جس کی ویڈیوز آئے روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آتی ہیں۔
ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں ایک باپ نے مہنگائی اور غربت سے تنگ آ کر اپنی دو بیٹیوں کو ذبح کر دیا۔ اس پر صارفین حکومت کے خلاف آگ بگولہ ہو گئے کہ روز بروز ہونے والے ایسے واقعات کی ذمہ دار حکومت ہے۔
یا اللہ رحم۔۔۔
جھنگ بازار فیصل آباد میں ایک باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو غربت اور مہنگائی سے تنگ ا کر ذبح کر دیا ۔۔ pic.twitter.com/Tyt3i0gM9C— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) July 31, 2024
شازیہ چوہان نامی صارف نے لکھا کہ فیصلہ سازوں کو پتا نہیں کب ہوش آئے گا جو بے حس اور کرپٹ لوگوں کو ملک پر مسلط کر کے بیٹھے ہیں، انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ غربت اور مہنگائی سےتنگ آکر بچے ذبح کررہےہیں۔
فیصلہ سازوں کو پتا نہیں کب ہوش آئے گا کہ کن بے حس بیغیرت کرپٹ لوگوں کو ملک پر مسلط کر کے بیٹھے ہیں لوگ غربت اور مہنگائی سےتنگ آکر بچے ذبح کررہےہیںhttps://t.co/ko9Cibkz98
— shazia Chohan (@shazia747) July 31, 2024
ایاز خان نے موجودہ مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ظلم میں حکومت برابر کی شریک ہے۔
😭😭😭اس ظلم میں حکومت برابر شریک ہے https://t.co/GimMtWTr39
— Ayaz Khan (@ayazk0437) July 31, 2024
ایک ایکس صارف نے کہا کہ جب حکومت پی ٹی آئی کے کارکنوں سے نمٹنے اور ان کو جیلوں میں ڈالنے میں مصروف ہو گی لیکن غریب دور کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی تو ایسا ہی ہو گا جیسے فیصل آباد میں ہوا کیونکہ لوگوں کے پاس کھانے کے لیے روٹی نہیں ہے اور والدین اپنے بچوں کی جان لے رہے ہیں۔
@hrw when government is busy, only tackling the PTI workers and putting them in the jail and not taking badges to overcome the poverty. Parents are taking their own kids life because they don't have bread to fed them. https://t.co/yghXTP0cXC
— shakila naz (@shakilanaz21972) July 31, 2024
واضح رہے کچھ دن قبل پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بجلی کے بھاری بھرکم بل کی ادائیگی کے معاملے پر تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، اس کے علاوہ ڈسکہ میں خاتون نے بجلی کے بل کی وجہ سے خودسوزی کی کوشش بھی کی۔
بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، ٹیکسز کی بھرمار اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا بھی جاری ہے۔