وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کی کمی کی ہے، جبکہ ڈیزل 10 روپے 86 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی، اوگرا کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے سستا کیا گیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول 269.43 روپے، جبکہ ڈیزل 272.77 فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں مختلف کمپنیاں پیٹرولیم و گیس کی تلاش کے لیے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی
واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جولائی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔