بندروں کی ایک اور خفیہ صلاحیت: وہ بھی انسانوں کی طرح بول سکتے ہیں

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بن مانس میں بھی انسانوں کی طرح بولنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

بن مانسوں کی ویڈیوز کی جانچ کرنے والی ایک اسٹڈی بن مانسوں کو ’ماما‘ اور ’کپ‘ جیسے الفاظ ادا کرتے سنا گیا ہے۔ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ ’بنی نوع انسان کی قریب ترین یہ نسل‘حیرت انگیز طور پر انسانوں کی طرح بولنے پر قادر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بندر ڈاکٹر بن گیا، اپنے زخم کا خود ہی علاج کرلیا

زمین پر موجود تمام حیوانات میں سے انسانوں میں ایک منفرد صلاحیت ہے کہ وہ نہ صرف معنی بیان کرنے کے لیے الگ الگ الفاظ تشکیل دے سکتے ہیں بلکہ ان الفاظ کو سماجی حالات میں لاگو کرتے ہیں۔

اب چمپینزی کے انسانی الفاظ بولنے کی ویڈیوز کا جائزہ لینے والے محققین نے اس بات کو چیلنج کردیا ہے۔ نئی اسٹڈی یہ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح بن مانس اصل میں ناقابل یقین طور پر انسانی بولی بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انسان کے بولنے کی منفرد صلاحیت

ماہرین اب تک حتمی طور پر نہیں بتاسکے کہ انسان نے زبانیں کب تیار کیں۔ تاہم تخمینوں کے لحاظ سے یہ عرصہ 3 لاکھ سال سے  50 سال تک کا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر قبول کیا جاتا ہے کہ انسان ہی واحد جانور ہیں جن میں صوتیاتی صلاحیت اور نئی آوازیں سیکھنے کی صلاحیت ہے۔

برسوں سے محققین نے دوسرے جانوروں میں زبان کے ساتھ تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

سب سے زیادہ نتیجہ خیز تجربہ انسانوں اور بندروں کے درمیان ہوا ہے۔ شاید سب سے مشہور مثال کوکو ہے یعنی وہ گوریلا جسے اشاروں کی زبان استعمال کرنا سکھایا گیا تھا۔

سنہ 2023 میں ایک تجربے میں محققین نے دریافت کیا تھا کہ بن مانس اپنے ماحول کے بارے میں منفرد خیالات پیش کرنے کے لیے نحو اور مخصوص آوازوں کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: جرمنی: شیر کی دم والا بندر واپس کرو یا اسے محفوظ رکھو، چڑیا گھر کا چوروں سے مطالبہ

تاہم سائنس دانوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ انسانوں کے علاوہ کوئی بھی معلوم جانور’زبان‘ کے ساتھ بات چیت نہیں کرتا ہے۔ اس کے بجائے جانور منفرد آوازوں، اشاروں اور دیگر بصری ڈسپلے کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔ یہ تعاملات اکثر انتہائی جذباتی اور فطری ہوتے ہیں جو انہیں ایک ترقی یافتہ زبان سے کم بناتے ہیں بلکہ کوڈز کا ایک ایسا نظام بناتے ہیں جس میں وہ مختلف سماجی سیاق و سباق میں ترمیم کرنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔

اس کی وجہ سے محققین کو طویل عرصے سے یقین تھا کہ بندروں میں ضروری اعصابی مہارت یا اپنی آواز کی ہڈیوں پر جسمانی کنٹرول کی کمی ہے جو زبان کی نشوونما کے لیے ضروری ہوگی۔

انسانوں کے قریبی ’رشتہ داروں‘ کے طور پر بن مانس نے زبان کے ارتقا کو سمجھنے والے محققین کو اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا زیادہ قائل کیا ہے۔ سویڈن، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق میں اب پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ بن مانس واقعی انسانوں کی طرح بات چیت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

بولنے والے بن مانسوں نے محققین کو حیران کردیا

حال ہی میں محققین کی ایک ٹیم نے پلے ہوئے بن مانسوں کی 3 ویڈیوز کا جائزہ لیا جن میں وہ اپنے مالکان سے الفاظ بولتے دکھائی دیے۔ پہلی ویڈیو ریناٹا نامی مادہ بن مانس کی تھی جو سنہ 1962 میں اٹلی میں اپنے کیئر ٹیکر کے ساتھ تھی۔ ویڈیو میں ریناٹا کو جب بھی اس کا ٹرینر اسے ٹھوڑی پر چھوتا تو وہ ماما کا لفظ ادا کرتی۔

دوسری ویڈیو میں سنہ 2000 کی دہائی کے وسط میں فلوریڈا کے پام ہاربر میں سن کوسٹ پرائمیٹ سینکوریری سے تعلق رکھنے والے جونی نامی ایک بن مانس کو بھی ماما کہتے سنا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی سٹی کورٹ: پیشی پر فرار ہونے والا بندر گرفتار

کلپس سے آڈیو کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے 2 بن مانس کی تقریر کے صوتیات کا ایک انسانی مرد سے موازنہ کیا جس کے نتیجے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ بن مانس زبان بولنے کے لیے ضروری حرفی ڈھانچہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محققین کا استدلال ہے کہ انسانوں اور بندروں کے درمیان بولنے کی صلاحیت مشترک ہے اور یہ کہ بن مانس اور انسان دونوں ان کو برقرار رکھتے ہیں۔ یہ اس دیرینہ عقیدے کو بھی چیلنج کرتا ہے کہ زبان کی نشوونما کے لیے انسانوں میں دماغی افعال میں ایسا ارتقا درکار ہوتا ہے جس کا تجربہ بن مانس اور دیگر بندروں نے نہیں کیا۔

محققین نے وضاحت کی ہے کہ بندر کی آواز کی پیداواری صلاحیتوں انڈر ایسٹیمیٹ کیا جاتا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بن مانس کے پاس بولنے کے لیے ضروری اعصابی بلڈنگ بلاکس ہوتے ہیں اور وہ انسانوں کی طرح بول سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp